تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

گواہ نے زبان کھول ڈالی پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کا اصل مالک کون نکلا مسلم لیگ (ن) کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا لگ گیا


لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کے خواجہ برادران کو ایک اور جھٹکا، قیصر امین بٹ نے زبان کھول دی، پیرا گون سوسائٹی کے اصل مالک خواجہ سعد اور خواجہ سلمان نکلے ۔ جمعرات کے روز چیئرمین پیراگون قیصر امین بٹ پھر سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، قیصر امین بٹ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، قیصر امین بٹ نے نیب کے ساتھ

ملاقات کے دوران جو بیان دینے کی بات کی تھی وہ بیان نہیں دیا گیا جسکی وجہ سے قیصر امین بٹ کا 164 کا بیان ایک بار پھر قلمبند کیا گیا اوراپنے بیان میں قیصر امین بٹ نے کہا کہ خواجہ برادران نے ندیم ضیا اور مجھے پیرا گون میں ففٹی ففٹی کا حصے دار بنایا، ندیم ضیا کا پچاس فیصد خواجہ برادران کو جاتا تھا، قیصر امین بٹ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved