تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

جس کا خدشہ بھی نہیں تھا وہ کام ہو گیا ۔۔وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی سیاست میں انٹری ۔۔ پاکستانیوں کو چونکا دینے والی خبر


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جس کا خدشہ بھی نہیں تھا وہ کام ہو گیا ۔۔وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی سیاست میں انٹری ۔۔ پاکستانیوں کو چونکا دینے والی خبر ۔۔بزرگ آسٹرولوجسٹ صوفی عبدالمجید نے وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دونوں بیٹے دس سے پندرہ سال میں عملی سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں موروثی سیاست روایتی سیاست کا لازمی جزو قراردی جاتی ہے،ہمارے ہاں ہر بڑے لیڈر کے بعد اسکے بیٹے

اسکی جگہ سنبھالنے کے لیے تیار رہتے ہیں ۔
ذولفقار علی بھٹو کی سیاسی جانشین بینظیر بھٹو بنیں تو ان کے سیاسی جانشین ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو بن گئے۔نواز شریف نے مریم نواز کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کیا اور حمزہ شہباز نے شہباز شریف کی جانشینی سنبھالی۔دوسری جانب تحریک انصاف نے اسی موروثی سیاست کے خلاف آواز بلند کی تاہم اس حوالے سے اکثر بحث سامنے آتی ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کا سیاسی جانشین کون ہوگا۔ اس حوالے سے چولستان کے بزرگ آسٹرولوجسٹ صوفی عبدالمجید نے وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی ہے۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے دو نوں صاحبزادے قاسم اور سلمان دس پندرہ سال بعد عملی سیاست میں قدم رکھیں گے ۔ یاد رہے کہ قاسم اور سلمان دونوں وزیر اعظم عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کے مشترکہ بیٹے ہیں اور دونوں کی طلاق کے بعد قاسم اور سلمان اپنی ماں کے پاس لندن میں مقیم ہیں تاہم کبھی کبھار وہ اپنے والد سے ملنے کے لیے پاکستان بھی آتے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved