تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

’’ہم پاکستانی تو دشمنوں کیلئے بھی محبت رکھتے ہیں سدھو تو پھر ہمارا دوست ہے‘‘ نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت لگنے پر حکومت پاکستان بھی میدان میں آگئی،ایسا دبنگ اعلان جس کی شاید کسی کو توقع نہ تھی


اسلام آباد (ویب دیسک) بھارتی وزیر اعلیٰ ادیا ناتھ جوگی نے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی ایک کروڑ روپے قیمت مقرر کر دی ہے جس پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ردعمل کا اظہار کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان نے کرتار پار راہداری کھول کر غیر سگالی کا پیغام دیا ہے جس سے کشیدگی کم ہو گی جبکہ نوجوت کے سر کی قیمت مقرر کرنا انتہائی افسوسناک بات ہے، سدھو نے دیرینہ مسئلہ حل

کرنے کو کوشش کی، ہم نے خیر سگالی کا پیغام دیا جس سے کشیدگی کم ہو گی، اس اقدام کو ہر سطح پر سراہا گیا اور مثبت قدم قرار دیا گیا، پاکستان اسی طرح مثبت سوچ سے آگے بڑھے گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو خزانہ خالی تھا اور خسارہ تاریخی حدوں کو چھو رہا تھا، معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے روپے کی قدر میں کمی کی، مارکیٹ میں ٹھہراؤ کے بعد ڈالر مستحکم ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بگاڑ 3 مہینے میں پیدا نہیں ہوا، یہ کئی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے ہم بہتری کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری سعودی عرب، یو اے ای، چین اور ملائیشیا میں اچھی نشستیں ہوئی ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب امریکہ بھی افغانستان کے مسئلے پر مذاکرات کی بات کرتا ہے، جب عمران خان یہ کہتے تھے تو انہیں طالبان خان کہا جاتا تھا، افغانستان میں مذاکرات سے ہی مسئلے حل کرنا ہوں گے، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بہتری ہو گی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا کی تبدیلی صرف باتیں حقیقت نہیں ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved