تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزراء کی تبدیلی بارے بڑی خبر آگئی


اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں وزراء کا قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں جاری ہے جس میں تمام وفاقی وزراء سمیت وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہیں ۔ اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا جائے گا اور وزیراعظم فرداً

فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ میسر ہوں گے، بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات وجوابات ہوں گے، وفاقی وزرا کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved