تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

پرویز الٰہی بھی متحرک ،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کیخلاف سخت ایکشن کا حکم دے دیا


لاہور(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ صحت کو موبائل ہیلتھ یونٹ کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے، موبائل ہیلتھ یونٹ میں قوم کا پیسا ضائع کیا گیا ہے، موبائل ہیلتھ یونٹ کا اسپیشل آڈٹ ہونا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس میں چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ صحت کو حکم دیا ہے کہ موبائل ہیلتھ یونٹ کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔موبائل ہیلتھ یونٹ کا اسپیشل آڈٹ ہونا چاہیے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹ نے کسی بھی جگہ کام نہیں کیا۔موبائل

ہیلتھ یونٹ کا آڈٹ ہونے سے تمام چیزیں سامنے آجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ موبائل یونٹ میں قوم کا پیسا ضائع کیا گیا ہے۔اجلاس میں ن لیگ کی رہنماء عظمیٰ بخاری اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غلط جواب دے کرہاؤس کی بےعزتی کی گئی۔ جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہاؤس کی کوئی بےعزتی نہیں ہوئی۔ یہ پرانی اسمبلی ہے۔ یہاں مائیک بھی کام نہیں کرے گا۔ دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت100روزہ پلان پر بھرپور تیاری کے ساتھ میدان عمل میں ہو گی او ر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ایسے انقلابی اقدامات متعارف کرائیں گے جن سے ملکی نظام میں موجود کرپشن کے خاتمے اور تیزی کے ساتھ عوام کو اُن کے حقوق کی فراہمی ممکن ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی15محکموں میں اصلاحات کا ایجنڈا لا رہے ہیں جس کیلئے گزشتہ3مہینوں میں نیک نیتی اور محنت کے ساتھ کام کیا گیا ہے ،ہر محکمے کے صوبائی وزیر اور سیکرٹری کے ہمراہ ہونے والے اجلاسوں میں ایسی سفارشات تیارکی گئی ہیں جن کے ذریعے دور رس نتائج کی حامل پالیسیاں سامنے آئیں گی اور پنجاب میں اس 100روزہ پلان کے ذریعے تبدیلی کی سمت واضح ہو جائے گی اور یہ پلان آئندہ5برسوں کیلئے لائن آف ایکشن ہو گا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ70برسوں سے ملکی نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اس مقصد کیلئے سرکاری سسٹم میں موجود رکاوٹوں کو بھی ختم کیا جا رہا ہے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved