تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

ڈیموں کے فنڈز میں کتنی بڑی رقم جمع کرادی گئی چیف جسٹس نے بھی دھماکے دار اعلان کر دیا


کوئٹہ(آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کریں گے،صوبے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بلوچستان سے نمائندگی ہو گی، کوئٹہ میں فل رجسٹری قائم کرنے جا رہے ہیں، ڈیم فنڈ سے متعلق بلوچستان میں بہترین پزیرائی ملی،ایک کاروباری شخصیت نے ڈیم فنڈ کےلئے 50لاکھ روپے کا چیک دیا۔پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے معدنیات اور وسائل بلوچستان میں موجودہیں، میں جب بھی اس صوبے میں آیا ہوں پیار ہی پایا ہے، میں شہادت اور

بغیر دلیل کے بات نہیں کرتا، تین ماہ قبل بلوچستان ہائیکورٹ بینچوں میں اضافہ کیا تھا، ہم رہیں یا نہ رہیں سپریم کورٹ کا ادارہ قائم رہے گا، بلوچستان کی نمائندگی ناگزیر ہے، بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کریں گے، بلوچستان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان کو مکمل نمائندگی دی جائے گی، اپنی اصلاح کرنا ہماری ذمہ داری بنتی ہے، انہوں نے کہا اس قائداعظم کے ملک سے پیار کریں، بلوچستان میں پانی کی سطح کس حد تک گررہی ہے، اس معاملے میں کسی نے کوئی اقدامات نہیں کئے، ہمارے لئے ترقی کی راہیں بہت ہموار ہیں، ڈیم ہماری بقاءکےلئے اور ملک کے بقاءکےلئے بہت زیادہ ناگزیر ہے،ڈیم فنڈ کےلئے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا ہے، جلد پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی سرفہرست میں ہو گا،ایک کاروباری شخص نے ڈیم فنڈ کےلئے 50لاکھ روپے کا چیک دیا ہے، ڈیم فنڈ سے متعلق بلوچستان میں بہترین پزیرائی ملی، بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز اور اسٹاف کی طرف سے ڈیم فنڈ کےلئے چیک دیا گیا




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved