تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

وزیر اعظم عمران خان کےغیر ملکی دوروں پر کتنے کروڑ روپے لگ گئے ہوش اڑادینے والی تفصیلات جاری ہو گئیں


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی،6غیر ملکی دوروں پر 4کروڑ 3لاکھ 81ہزار سے زائد اخراجات آئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیل کے حوالے سے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرادیا۔

وزیراعظم کے 6غیر ملکی دوروں پر 4کروڑ 3لاکھ 81ہزار سے زائد اخراجات آئے،سعودی عرب کے دورے پر 30لاکھ 99ہزار سے زائد اخراجات آئے جبکہ ابو ظہبی کے دورے پر 4لاکھ 33ہزار اخراجات آئے اور ریاض کے 2روزہ دورے پر 8لاکھ 70ہزار سے زائد اخراجات آئے، اسی طرح چین کے 5روز دورے پر 2کروڑ 44لاکھ سے زائد اخراجات آئے، 18نومبر کو ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39لاکھ 90ہزار کے اخراجات آئے اور ملائیشیاءکے دورے پر 75لاکھ 43ہزار خرچ ہوئے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved