تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

بریکنگ نیوز۔۔۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو نے والا وفا قی کا بینہ کا اجلاس ختم کون گھر جائے گا ، کون نہیں؟عمران خان نے فیصلہ سُنا دیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انتہائی اہم خبر۔۔۔وزراء کی کارکردگی کا معاملہ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والا اجلاس تقریبا 8 گھنٹوں بعد ختم ہوگیا جس میں بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزراء کی 100 روزہ کار کردگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس صبح 10 بجے کےقریب شروع ہوا، وزیر اعظم ہاؤس میں شروع ہونے والے اجلاس کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان نے آج کی تمام مصروفیات کو منسوخ کر رکھی تھیں کیونکہ اس اجلاس میں ہر ایک

وزیر کو ون بائے ون موقع دیا گیا جس میں تمام وزراء نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق ہر وزیر کو پانچ سے دس منٹ دیئے گئے جس میں انہوں نے کابینہ اور وزیر اعظم کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی وزیر کو تبدیلی نہیں کیا جائے گا، سب نے توقعات کے مطابق دیئے ہوئے ہدف کے اندر رہتے ہوئے بہترین انداز میں پرفارم کیالہٰذا کسی بھی وزیر کا قلمدان واپس نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو تبدیل کیا جائے گا۔اس حوالے سے تمام ویاس آرائیاں دم توڑ گئیں ہیں کیونکہ اجلاس سے قبل یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وزیر اعظم مختلف وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیں گے کیونکہ اتحادی جماعت کے ایک وزیر جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کچھ ایسے وزیر بھی تھے جن کی بیان بازیوں سے وزیر اعظم عمران خان اُکتا چکے تھے اور انہیں تبدیل کرنے کا




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved