تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

”اگر شادی کے 45دن بعد آپ کی بیوی ماں بن جائے تو ۔۔۔“وزیر اعظم عمران خان کے بڑے ہی معروف رشتے دار نے شرم و حیا کی ساری حدیں پار کر دیں ۔۔ یہ شرمناک مثال کیوں دی ؟


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کو آغاز میں ہی بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ،غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال حکومت کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے اور مہنگائی میں اضافے کی خبروں سے بھی عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ایسے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے رشتے دار زبیر خان نیازی نے شرمناک مثال دیتے ہوئے حکومتی مسائل اجاگر کردئیے ۔ مائیکرو

بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زبیر خان نیازی نے کہا کہ ”اگر آپ کی بیوی شادی کے 45دنوں بعد ایک بچے کو جنم دے تو پھر یہ سابقہ شوہر کا بچہ ہو گا ،آپ کا نہیں۔امید ہے کہ آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ خراب معاشی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ؟“۔ واضح رہے کہ زبیر خان نیازی نے لاہور کے حلقہ پی پی 149سے صوبائی نشست پر الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں شکست

کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے مقابلے میں ن لیگ کے امید وار کامیاب ہوئے تھے ۔زبیر خان نیازی پی ٹی آئی کے ایک جوشیلے کارکن سمجھے جاتے ہیں جو یوتھ ونگ کے عہدید ار بھی ہیں اور وہ عمران خان کے بھانجے بھی ہیں ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved