تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

ڈالر اونچی اڑان کے بعد منہ کے بل آگرا ، کچھ ہی گھنٹوں بعد قیمت میں کتنی کمی آگئی؟ جانئے


کراچی(نیوز ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی آج بھی اونچی اڑان جاری رہی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 135 روپے پر فروخت ہوا۔گزشتہ روز سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی جب کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جو آج بھی جاری رہا۔سیکریٹری ایکسچینج کمپنی ظفر پراچہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری

134 روپے اور فروخت 136 روپے پر کررہے ہیں۔ظفر پراچہ نے کہا کہ گزشتہ روز سے ڈالر کی قدر 1.50روپے زیادہ ہے اور مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے کم ہیں۔سیکریٹری ایکسچینج کمپنی کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام میں باقاعدہ شمولیت کا انتظار ہورہا ہے۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت خرید 75 پیسے اضافے سے 134 روپے رہی کہ ڈالر 50 فیصد اضافے سے 135 روپے پر بند ہوا۔بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر

کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔بدھ کے دن کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے تک کی کمی واقع ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 133 روپے 74 پیسے رہی۔ ماہرین کے مطابق آئندہ کچھ روز تک انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو آتا رہے گا۔ تاہم آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے بعد ممکنہ طور پر ڈالر کی قدر میں استحکام آ جائے گا۔ اوپن مارکیٹ میں

ڈالر کی آج بھی اونچی اڑان جاری رہی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 135 روپے پر فروخت ہوا۔گزشتہ روز سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی جب کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جو آج بھی جاری رہا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved