تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

زر تاج گل ایسا بھی کر سکتی تھی کسی سو چا بھی نہیں تھا شوہر کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ہنگامہ بر پا ہو گیا ،کیا کر رہے ہیں ؟دیکھ کر وزیراعظم کو بھی غصہ آجائینگے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اپنے شوہر کے ساتھ ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ انٹر نیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے طاقتور لغاری خاندان کو عام انتخابات میں شکست دینے کے بعد زرتاج گل کا سیاسی افق پر خوب چرچا ہوا اور اس جیت کو سٹیٹس کو کے خلاف جیت تصور کیا گیا تاہم اب انٹر نیٹ پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اقوام

متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کے وفد سے ملاقات کے دوران اپنے شوہر کو بھی میٹنگ میں بٹھا رکھا ہے ۔ایک شخص نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہ تبدیلی ہے؟ وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل بتانا پسند کریں گی کہ ان کے شوہر اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کے وفد سے ملاقات میں کس حیثیت سے شامل ہیں ؟؟؟اس پر صحافی رضوان رضی نے کہا کہ بے اعتبار آدمی ہے بیوی چھوڑنے کا رسک نہیں لیتا ۔ایک شخص نے کہا کہ موصوف بطور

سیکیورٹی گارڈ میٹنگ میں شریک تھے،عرفان نامی شخص نے کہا کہ تاکہ اس کی بیوی پیرنی نہ بن جائے،واضح رہے کہ تاج گل کی اس اہم کامیابی میں ان کے شوہر اخوند ہمایو ں کا بھی بہت بڑا کردار ہے جن کا خاندان سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے ۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے والدین کی 34 سالہ بیٹی نے اپنی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تحریک انصاف میں

بطور رضاکار شمولیت اختیار کی۔شادی کے بعد وہ اور ان کے شوہر عمران خان کے وژن کے حامی ہوگئے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 2013 میں ڈی جی خان سے الیکشن لڑا تاہم ہار گئیں۔ 2018 کے انتخابات میں عمران خان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے 42 خواتین کو الیکشن لڑنے کا موقع دیا۔ گل ان ہی میں سے تھیں تاہم اس مرتبہ وہ جیت کے لیے پہلے سے بھی زیادہ پرعزم

تھیں۔25 جولائی کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 191 (ڈیرہ غازی خان) سے زرتاج گل ن لیگ کے صفدر اویس خان لغاری کے مقابلے میں 25 ہزار زیادہ ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں۔اس فتح کی متاثر کن بات یہ ہے کہ سابق وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری اس حلقے سے تین مرتبہ کامیاب رہ چکے تھے۔ ان کے والد فاروق لغاری صدر پاکستان تھے۔زرتاج گل کی اس کامیابی کے پیچھے ان کے خاوندکی بھی بھرپور سپورٹ شامل تھی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved