تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی باقاعدہ مخبری ہونے کا انکشاف! نیب کو سلما ن شہباز سے متعلق معلومات کس نے دیں ؟ جانئے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسراکا کہنا ہے کہ سلمان شہباز کو حمزہ شہباز سے زیادہ سمجھدار سمجھا جاتا تھا اور وہ ٹی وی پر آ کر بھی بہت اچھی اور سنجیدہ گفتگو کیا کرتے تھے۔اس کے بر عکس حمزہ شہباز نے کئی ایسی باتیں کی جن پر لطیفے بنتے تھے تا ہم اب تو سلمان شہباز بھی چھپے رستم نکلے ہیں۔ سلمان شہباز سے سوال کیا گیا کہ آپ کے والد

کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے آپ کے کیا اثاثے تھے؟ تو سلمان شہباز نے نیب سے ایک پیر کا وقت مانگ لیا اور اس کے بعد وہ بتائیں گے کہ اتنی دولت کیسے بنائی۔ رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز کے ہاتھ میں ہی خاندان کا سارے مالی انتظامات ہوتے تھے اور مختلف کمپنیوں کے مالکوں سے بھی سلمان شہباز ہی ڈیل کرتے تھے۔ رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز سوچ بھی نہیں سکتے کہ نیب کو ان کی مخبری کس نے کی ہے۔سلمان شہباز کے ہوش و حواس میں بھی نہیں ہو گا کہ ان کی مخبری کس نے کی ہے۔مخبری کرنے والے شخص نے نیب کو تمام تفصیلات فراہم کر دی ہیں یہاں تک کہ پاور پلانٹس منصوبے میں بھی جتنی ڈیلز کی گئی ان سے متعلق بھی بتا دیا ہے۔ خیال رہے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز

نے نیب میں پیشی کے حوالے سے وکلا سے طویل مشاورت کی تھی۔ذرائع کے مطابق وکلا نے سلمان شہباز کو سب سے پہلے نیب کے سوالنامے کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا تھا،سلمان شہباز نے اپنی مختلف کمپنیوں کے زیرانتظام کاروبار کی سمری ابھی تیار کی تھی۔واضح رہے دوران تفتیش شہباز شریف نے نیب کے سامنے اعتراف کیا کہ مالی معاملات میرا بیٹا سلمان دیکھتا ہے۔جس کے بعد نیب نے ان کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ سلمان شہباز کو شہباز شریف کی مالی دستاویز بھی ساتھ لانے کا حکم دیا گیا تھا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved