تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

تجاوزات کیخلاف آپریشن کا رخ بنی گالہ کی طرف مڑ گیا سی ڈی اے کی ٹیم پولیس کو ساتھ لیکربھاری مشینری سمیت پہنچ گئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالا میں کورنگ نالے کے اطراف میں غیر قانونی تجاوازت کے خلاف آپریشن کا کچھ ہی دیر میں آغاز،سی ڈی اے کی ٹیم بھاری مشینری کے ساتھ بنی گالا پہنچ گئی پولیس کی ٹیم بھی بنی گالا میں موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھی بنی گالا میں غیر قانونی تجاوازت کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا تاہم اندھیرے ہونے کے بعد آپریشنکو روک دیا

گیا تھا اور آج پھر اس آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ واضح رہے اس سے قبل موضع موہڑہ نورمیں غیر قانونی تعمیرات پر 400 سے زائد گھروں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے جبکہ دو روز قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئےتھے کہ عمران خان
سب سے پہلے اپنا گھر ریگولرائز کرائیں اور سب سے پہلا جرمانہ بھی انہی کوادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved