تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

مریم نواز بھی’’ ٹک ٹاک‘‘ پرآگئیں ،ویڈیونے سوشل میڈیاپردھوم مچادی


لاہور(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر چھا جانےوالی ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ کا بخار نہ صرف نوجوانوں بلکہ بچوں اور بوڑھوں کے سر چڑھ کر بھی بول رہا ہے اور ہر کوئی اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کرنے کے لئے اس ایپ کا سہارا لےتا نظر آتا ہے۔شوبز شخصیات سے لیکر سیاسی تک کی ویڈیوز اس ایپ پر دکھائی دیتی ہیں ۔اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر فیصل غوری نامی صارف کی آئی ڈی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ویڈیو بھی دکھائی دی ۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

مریم نواز کسی نجی تقریب کے بعد ن لیگی خاتون ورکرز سے گلے مل رہی ہیں جبکہ انہوں نے مالٹے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ کافی پرسکون دکھائی دے رہی ہیں۔خیال رہے کہ جیل سے آنے کے بعد مریم نواز سیاسی میدان میں اس طرح سرگرم نہیں ہیں جس طرح وہ الیکشن کے دنوں میں دکھائی دیتی تھی۔واضح رہے کہ تین مرتبہ کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اس وقت 7 سال کی سزا بھگت رہے ہیں اور وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مریم نواز بھی ٹک ٹاک پر آگئی ۔۔۔۔

مریم نواز بھی ٹک ٹاک پر آگئی ۔۔۔۔واہ کیا بات ہے ۔۔۔

Posted by Express Times on Friday, January 11, 2019




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved