تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

پاک فوج کاخفیہ اطلاعات پرآپریشن ،متعدددہشتگردجہنم واصل


کوئٹہ (ویب ڈیسک) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قلات، خاران اور میوند میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کیں۔کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود

برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کی گئیں۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں، آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے مواصلاتی آلات بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved