تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

این آر او کی تصدیق ہوگئی۔۔وزیراعظم کے تمام اعتراضات مسترد طاقتور حلقوں نے شہباز شریف کو بڑا ریلیف دیدیا


لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ناقد سینئر صحافی نے شہباز شریف کی جانب سے این آر او مانگے جانے کی تصدیق کردی، بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری سچ کہہ رہے ہیں، شریف خاندان کے افراد کو واقعی ریلیف دیا جا رہا ہے، جبکہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ناقد کے طور پر مشہور پاکستان کےایک معروف سینئر صحافی نے تصدیق کی ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے این آر او مانگا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے

ہوئے مذکورہ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا یہ دعویٰ درست ہے کہ مسلم لیگ ن خاص کر شریف خاندان نے اپنی جان بخشی کیلئے این آر او مانگا ہے۔سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے معاملات طے پا رہے ہیں، جبکہ شریف خاندان کے افراد کو بہت حد تک ریلیف فراہم بھی کر دیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نہ تو شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کیلئے راضی تھے، نہ ہی وہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے حق میں تھے۔ تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کی ناپسندیدگی کے باوجود شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا، جبکہ ان کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے۔ دوسری جانب نواز شریف کو بھی ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ مریم نواز، پرویز رشید اور ن لیگ کے ایسے دیگر رہنما جو سخت موقف رکھنے کیلئے مشہور ہیں، ان کی خاموشی واضح ثبوت ہے کہ این آر او کیلئے معاملات طے پا رہے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved