تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے کون جاں بحق ہو گیا سابق وزیر اعظم کو کتنے کروڑ روپے اداکرناہوں گے ، دھماکے دار خبر


اسلام آباد(آئی این پی ) راجہ پرویز اشرف کا گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق پولیس اہلکارکے والد نے کی مالی معاونت نہ کرنے پر سابق وزیراعظم کیخلاف سول عدالت میں 2 کروڑ روپے کا دعوی دائر کر دیا، عدالت نے سابق وزیراعظم کو 17 جنوری کو پیشی کا نوٹس جاری کر دیا۔متوفی پولیس اہلکار ذیشان عباسی کے والد نے درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ ان کا بیٹا گھر کا واحد کفیل تھا، جو راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، راجہ

پرویز اشرف نے تسلیم کیا کہ ٹکرمارنے والی گاڑی انہی کی تھی۔امجد عباسی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثہ نہ ہوتا تو متوفی کے خاندان کو 60 سال میں 2 کروڑ تک آمدنی ہو سکتی تھی، گاڑی کا مالک ہونے کی وجہ سے تمام رقم بھی پرویز اشرف کو ادا کرنی ہے۔ عدالت راجہ پرویز اشرف کو 2 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved