تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

غریب عوام مہنگائی کے طوفان کیلئے تیار ہوجائیں


اسلام آباد(نیو زڈیسک) اسد عمر کا کہنا ہے 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کیا جائے گا، ایف بی آر کے ایس آر او کے اجرا کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے، منی بجٹ میں ٹیکس پیچیدگیاں دور کی جائیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹیکسوں سے متعلق تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی، 21 ویں صدی میں معیشت کا پہیہ نجی شعبہ چلا رہا ہے، کراچی پاکستانی معیشت کا دل ہے، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، سرمایہ کاری ہوگی تو معیشت آگے بڑھے گی اور روزگار پیدا ہوگا، پاکستان کا تجارتی خسارہ خطرناک حدتک بڑھ گیا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved