تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

’’یا اللہ اب تو آپ کا ہی آسرا ‘‘ تحریک انصاف حکومت کا امتحان شروع ، ملک میں انتہائی مہلک چیز کی موجودگی کا انکشاف، خوف و ہراس پھیل گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کا امتحان شروع ، ملک میں انتہائی مہلک چیز کی موجودگی کا انکشاف، خوف و ہراس پھیل گیا ۔۔ تحریک انصاف حکومت کیلئے کڑا امتحان شروع ہو گیا ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوائن فلو کا پہلا مریض داخل ہو گیا ،نجی ہسپتال میں 29سالہ سید سلمان فہد میں موسمی انفلو ئنزا وائرس کی تشخیص نے

شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ۔تفصیلات کے مطابق شہری میں وائرس کی تصدیق کے مطابق مریض کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ،مریض کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق لیبارٹری میں بھجوائے گئے خون کے نمونے کے تجزیے سے ثابت ہوا ہے کہ سلمان موسمی انفلو ئنزا جیسے خطرناک مر ض میں مبتلا ہیں ۔ڈاکٹروں کے مطابق موسمی سوائن فلو کی وجہ سے پچھلے سال بھی بیشتر لوگ اس سے متاثر ہو ئے تھے ،اس قسم کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنی چاہیے ،کھانسی، زکام، بخار اور جسم میں درد کی صورت میں ڈاکٹر سے چیک اپ ضرور کروایا جائے، متاثرہ افراد ماسک کا استعمال کریں، چھینکنے اور تھوکنے میں احتیاط کریں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved