تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

چیف جسٹس پاکستان کا ہنگامی حکم ، تحریک انصاف کی مرکزی شخصیت کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی ،پی ٹی آئی میں جشن کا سماں


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان کا ہنگامی حکم ، تحریک انصاف کی مرکزی رہنما کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی ،پی ٹی آئی میں جشن کا سماں ۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تحریک انصاف کی صوبائی وزیر کے متعرف نکلے ،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے متعلق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کہ آپ کا کردار قابل تحسین ہے ،ہمارے پاس

تعریف کے الفاظ نہیں ،ہم آپ کو استعفیٰ نہیں دینے دینگے ۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی‘جس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین عدالت میں پیش ہوئیں۔ڈاکٹر یاسمین نے عدالت کو بتایا کہ آپ کے ریمارکس پر اپوزیشن مجھ سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو استعفی نہیں دینے دیں گے آپ اپنا کام کریں،گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ،آپ بہت قابل احترام ہیں، آپ کا پورا کیرئیر بے داغ ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے‘ ایسے واٹس ایپ میسج موجود ہیں‘ کیا ان حالات میں کام کرنا چھوڑ دیں۔جسٹس ثاقب نثار نے مہم کے محرکین کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کردار قابل تحسین ہے‘ہمارے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ کی تعریف کی جائے۔پی کے ایل آئی سے متعلق ڈاکٹریاسمین راشدنے بتایا کہ بورڈآف گورنر بنادیا ہے‘جون تک بچوں کے جگرکی پیوندکاری شروع ہوجائےگی جس پر چیف جسٹس نے کہا چاہتے ہیں اسپتال حکومت چلائے پہلے کی طرح ٹرسٹ نہیں‘یہ

عوام کی زندگی کامعاملہ ہے ہم مدد کرناچاہتے ہیں۔دوران سماعت پی کے ایل آئی پرڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) اینٹی کرپشن نے رپورٹ پیش کی‘ جس میں بتایاکہ کنسلٹنٹ اورعملے کوبھاری تنخواہیں دی گئیں مگرکام نہیں ہوا،قومی خزانے کو نقصان پہنچا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اینٹی کرپشن انکوائری اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے۔پی کے ایل آئی کی سابق انتظامیہ کے وکلانئی پورٹ پر جواب کی مہلت مانگی‘ جس پرعدالت نے بدھ تک جواب جمع کرانے کاحکم دےدیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved