تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

پاکستان کے اہم علاقے میں شادی کی تقریب میں شریک 230افراد بارے افسوسناک خبر ، سب افراد ہسپتال پہنچ گئے، ایمرجنسی نافذ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے اہم علاقے میں شادی کی تقریب میں شریف 230افراد بارے افسوسناک خبر ، سب افراد ہسپتال پہنچ گئے، ایمرجنسی نافذ ،،غیر معیاری کھانا کھانے سے 230 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹگرام کے نواحی گاؤں صوبہ ڈھیری میں غیر معیاری کھانا کھانے سے 230 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

واقعہ ہوٹل دیشان میں ہونے والی ولیمے کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ متاثرین میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور متاثرین کو فوری طور پر طبی امداد دینا شروع کردی گئی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved