تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ’’ہیلی کاپٹر‘‘ کا سفر کیوں کیا؟ دوسروں پر تنقید کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا


لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ’’ہیلی کاپٹر‘‘ کا سفر کیوں کیا؟ دوسروں پر تنقید کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ وقت بچانے کے لئے وزیر اعلی نے بذریعہ ہیلی کاپٹر سفر کیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے

گوجرانوالہ ڈویزن کے مختلف اضلاع کا دورہ کرنا تھا اور وقت بچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔دریں اثناء وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرپشن کی شکایات پر ڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کومعطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلی معائنہ ٹیم انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ۔وزیر اعلیٰ نے فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved