تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

مریم نواز کی ایک بار پھر گرفتاری ،مداحوں میں کھلبلی مچ گئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مریم نواز کی ایک بار پھر گرفتاری ،مداحوں میں کھلبلی مچ گئی ۔۔۔معروف کورٹ رپورٹر صدیق جان کا کہنا تھا کہ سوموار کے روز سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی اپیل کی سماعت کی جائے گی۔عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخی کی صورت میں مریم نواز کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔تفصیلات کےمطابق کلثوم نواز کی وفات کے کچھ روز بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز سمیت محمد صفدر کی سزا معطل کر دی گئی تھی۔ جس کے بعد انکو جیل سے رہا

کر دیا گیا تھا۔جس کے بعد انکو ضمانت بھی مل گئی تھی ۔تاہم بعد ازاں انکی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کر دی گئی تھی۔اس حوالے سے تازہ تعین خبر یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔ سوموار کے روز سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ اس اپیل کی سماعت کرے گا۔اس موقع پر اس ضمانت ک توثیق یا تنسیخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف کورٹ رپورٹر صدیق جان کا بتانا تھا کہ سوموار کے روز سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی اپیل کی سماعت کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ کر دی گئی تو مریم نواز کو فوری طور پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔واضح ہو ہ نواز شریف پہلے ہی العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار ہو چکے ہیں اور اس وقت کوٹ کھپت جیل میں موجود ہیں جہاں اکی سزا کا آغاز ہو چکا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved