تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

تحریک لبیک کا وجود شدید خطرات سے دوچار چند ہی دنوں میں کیا ہونے والا ہے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کر دی گئیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے سیاسی وجود پر سوالات اٹھ گئے ، الیکشن کمیشن سے جواب مانگ لیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیاسی افق پر تیزی سے ابھرنے والی سیاسی جماعت تحریک لبیک کو رجسٹرکرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جوابدہی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تحریک لبیک کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن پر سوالیہ نشان لگا دئیے۔تحریک لبیک کے حوالے سے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جس کی سربراہی جسٹس مشیر عالم کررہے تھے۔اس بینچ نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس بھیج دیا ہے جس میں تحریک لبیک کی بطور سیاسی پارٹی رجسٹرین پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔اس حوالے سے جسٹس فائز عیسیٰ قاضی نے سوال اٹھایا کہ پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت کس بنیاد پر تحریک لبیک کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کیا گیا ہے۔انہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان سے یہ بھی پوچھا کہ کیا موجودہ حکومت کا فیض آباد دھرنے کے حوالے سے وہی موقف ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت کا تھا یا ان سے مختلف موقف ہے۔عدالت نے مجاز حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے اس کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved