تازہ ترین  
منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018

پاکستان کا شمار بھی دنیا کےامیرترین ممالک میں شامل ہو گا کیونکہ ۔۔! سعودی عرب نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا شمار بھی دنیا کےامیرترین ممالک میں شامل ہو گا کیونکہ ۔۔! سعودی عرب نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔سعودی عرب نے تیل کی دریافت میں پاکستان کی مدد کرنے کے لیے پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اسلامی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔سعودی عرب نے ہر مشکل حالت میں پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ عملی اقدامات بھی کئیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان نےبھی ہر عالمی اور علاقائی معاملے پر سعودی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔تاہم یمن فوجیں بھیجنے سے انکار پر برادار اسلامی ملک اور پاکستان میں معمولی خفگی پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد سعودی حکومت پاکستان سے کچھ کھنچی کھنچی نظر آتی تھی۔

تا ہم پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ابھی بھی مثالی ہیں لیکن کچھ عرصے سے سعودی حکام کا جھکاو پاکستان کی جانب نہیں ہے۔تاہم جب سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے ،پاکستان اورسعودی عرب میں نئے تعلقات کا آغاز ہونے جارہا ہے۔اسی ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنا پہلا غیرملکی دورہ کرنے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔وزیر اعظم کے اس عمل نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کافی حد تک کامیاب رہا۔اس دورے کے بعد سعودی عرب نے متعدد شعبوں کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔گزشتہ دنوں سعودی عرب سے آئے وفد نے گوادر کا دورہ کیا اور یہ خبر آئی کہ سعودی عرب کی مدد سے گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگائی جائے گی۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان

میں تیل کے ذخائر ڈھونڈنے کے لیے سعودی عرب نے اپنی خدمات پیش کردیں۔اس بات کا تذکرہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی ملاقات کے دوران بھی ہوا۔غلام سرور خان نے وزیر اعظم سے اپنی ملاقات کے دوران سعودی عرب سمیت دیگرممالک سےگفتگوپروزیراعظم کوآگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پٹرولیم کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں۔سعودی عرب کوڈرلنگ کےشعبےمیں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔تیل کی تلاش میں سعودی عرب نےدلچسپی کااظہارکیاہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کی موجودگی کی خبر بھی کچھ روز قبل میڈیا پر آئی تھی اور اگر پاکستان میں تیل کے ذخائر دریافت ہو گئے تو یہ پاکستان کی تقدیر بدل دینے کے مترادف ہو گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved