تازہ ترین  
منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018

پارلیمنٹ کے باہر اسپیکرکا گاؤن پہن کر اجلا س کی صدارت کر نا ایازصادق کومہنگا پڑ گیا ، اہم حکم جا ری کر دیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسپیکر قومی اسد قیصر نے ایاز صادق کے گاؤن پہننے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کیسے اسپیکر کا گاؤن پہن سکتے ہیں؟ سابق اسپیکر نے گاؤن پہن کراجلاس کی صدارت کی،ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر اجلاس بلانا پارلیمانی روایات کے منافی ہے،جبکہ اسپیکر نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گاؤن کیسے پہنا؟ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
سابق اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے باہر اسپیکر کا گاؤن پہن کر اجلاس کی صدارت کی۔سیکرٹری ٹو اسپیکر سعید میتلا پر ایازصادق کا دست راست ہونے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے۔پارلیمنٹ کے باہر اجلاس بلانا پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروائی تھی۔آرٹیکل 54 کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی 14دنوں میں اجلاس بلانے کا پابند ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے 17اکتوبر کو اجلاس طلب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے کے باوجود اجلاس بلانا سمجھ سے بالا تر ہے۔واضح رہے اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن نہ کرنے پر آج قومی اسمبلی کے سامنے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کیخلاف جانبدارانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان انتقامی کارروائیوں، شہباز شریف کی گرفتاری اور بے بنیاد مقدمے کی مذمت کرتا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved