تازہ ترین  
منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018

سد عمر اچھے انسان ہیں لیکن وہ اس قابل نہیں ہیں کہ۔۔ حکومت کس خوفناک خطرے کی جانب بڑھ رہی ہے ؟ پاک فوج کے سابق عہدیدار نے دھماکے دار بیان دے ڈالا


اسلام آباد(آ ئی این پی)سد عمر اچھے انسان ہیں لیکن وہ اس قابل نہیں ہیں کہ۔۔ حکومت کس خوفناک خطرے کی جانب بڑھ رہی ہے ؟ پاک فوج کے سابق عہدیدار نے دھماکے دار بیان دے ڈالا۔ مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ اسد عمر اچھے انسان لیکن وزیر خزانہ بننے کے اہل نہیں ہیں،نا اہل حکومت غیر ذمہدارانہ بیانات سے ملکی سلامتی خطرے میں ڈال رہی ہے، ن لیگی دور حکومت میں معیشت کی بہتری کی گواہ تمام بین الاقوامی ادارے ہیں، پانامہ کے بعد پاکستان میں تباہی آئی اور معیشت کی گراوٹ شروع ہوئی۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈ یاسے گفتگو کر رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبد القیوم نے کہا کہ

اسد عمر اچھے انسان ہیں لیکن وزیر خزانہ بننے کے اہل نہیں ہیں۔اسحاق ڈار ایک منجھے ہوئے چارٹرڈ اکاؤنٹننٹ تھے جنہوں نے ن لیگ کے کئی بجٹ پیش کیے تھے اس لیے ان کو حالات سدھارنے کا فن آتا تھا۔ 5سال کے دوران ن لیگ نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کو بلندیوں پر پہنچایا اور ڈالر کو5سال بڑھنے سے روکے رکھا۔ ن لیگی دور حکومت میں معیشت کی بہتری کی گواہ تمام بین الاقوامی ادارے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ پانامہ کے بعد پاکستان میں تباہی آئی۔پانامہ کے بعد سرمایہ کار ملک سے بھاگ گئے اور معیشت کی گراوٹ شروع ہوئی۔حکومت کو چاہیے کہ شمشاد اختر کو وزارت خزانہ کا مشیر بنا دے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved