تازہ ترین  
منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018

عمران خان کا قابل تحسین اقدام ۔۔وفاقی کابینہ کے اراکین کی 100 روز تک چھٹی پر مکمل پابندی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی حکومت نے نئی حکومت کی تشکیل سے 100روزتک وفاقی کابینہ کے اراکین کو چھٹی سے روک دیا ہے ۔وفاقی کابینہ کے تمام اراکین وفاقی کابینہ کے ہر اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں گے ۔کابینہ ڈویژن کی جوائنٹ سیکرٹری ارم اے خان کی جانب سے گذشتہ روز جاری کیے گئے
“پراگرس آن 100ڈیز ایجنڈے “کے عنوان سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 27ستمبر 2018میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں تمام اراکین وفاقی کابینہ پہلے 100روز کے دوران چھٹی نہیں کرینگے ، بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کابینہ کے اراکین وفاقی کابینہ کے ہر اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں گے ۔وفاقی کابینہ کے اراکین پہلے 100روز کے دوران ماسوائے ضروری دوروں کے غیر ملکی دورے سے گریز کریں۔مذکورہ فیصلے کی تفصیلات تمام وفاقی وزراء ،وزراء مملکت ، وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مشیروں کو بھجوا دیں گئی ہیں




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved