تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

زینب قتل کیس، مجرم عمران کو کب پھانسی دی جائیگی ، عدالت نے حکم جاری کردیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)معصوم زینب کے قاتل مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو الصبح پھانسی دی جائے گی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے۔ مجرم کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت کا حکم جاری کیا گیا۔ یاد رہے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران علی کو چار بار سزائے موت، ایک بار عمر قید اور 7 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ مجرم پر 31 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کے 7 روز میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا۔ اس دوران استغاثہ کی جانب سے 50 سے زائد گواہان کی لسٹ پیش کی گئی اور 30 سے زائد گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروائے تاہم استغاثہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے فرانزک سائینس پر مبنی شواہد مجرم کو سزا دلوانے میں بنیادی ثابت ہوئے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved