تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئےایسا شاندار اعلان کر دیا جس کا پاکستانی عوام کوکب سے انتظار تھا


اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعات کے پیکج کا اعلان کررہے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے ہر طرح کی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا، ترسیلات زر20بلین ڈالر سے 30یا 40بلین ڈالر تک بڑھے گی، اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کا تحفظ یقینی بنائیں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب

سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہسمندر پار پاکستانیوں سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ہم سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعات کے پیکج کا اعلان کررہے ہیں، ترسیلات زر پاکستان بھیجنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ہم تمام مشکلات حل اور طریقہ کار کو آسان بنا رہے ہیں، فلپائن کی مثال سامنے ہے، انہوں نے کامیابی سے کیا کچھ کیا، ہر طرح کی رکاوٹ ختم کریں گے تا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر 20بلین ڈالر سے 30یا 40بلین ڈالر تک بڑھے گی، ترسیلات زر بینکنگ چینل کے ذریعے آئے گی، اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت سمندر پار پاکستانیز کی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں ان کے تحفظات کو دور کیا جائیگا۔ تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لئے روڈ میپ

جلد مرتب کیا جائے گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved