تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ۔۔پاکستانی جیل میں قید خطرناک بھارتی جاسوس انتقال کر گیا ۔۔ موت کیسے واقع ہوئی ؟ لرزہ خیز خبر


لاہور( این این آئی )پاکستانی جیل میں قید خطرناک بھارتی جاسوس انتقال کر گیا ۔۔ موت کیسے واقع ہوئی ؟ لرزہ خیز خبر ۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے والابھارتی جاسوس قیدی طبعی موت سے زندگی کی بازی ہو گیا ۔جیل ذرائع کے مطابق 63سالہ بھارتی کرشن ویدیا ساگر ایسٹ ممبئی کا رہائشی تھا اور اس کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں فارن ایکٹ کے

تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔بھارتی قیدی کو چھ جون 2015ء کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ،کرشن کو دس ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ،کرشن سزا مکمل کر چکا تھا تاہم بھارتی حکومت نے اسکی شناخت نہ کی ۔ بھارتی جاسوس قیدی کو دس مارچ 2017ء کو قونصل رسائی بھی دی گئی ۔ کرشن کا کیس فیڈرل ریویو بورڈ کو بھی بھجوایا جا چکا تھا ۔ بھارتی قیدی کرشن ساگر گزشتہ روز طبعی موت سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔جیل پولیس نے لاش کو جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved