تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

حکومت نے 50لاکھ گھروں کیلئے کہاں زمین خرید لی ؟ جان کر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے ۔۔فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ بتا دی گئی


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 50لاکھ گھروں کیلئے کہاں زمین خرید لی ؟ جان کر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے ۔۔فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ بتا دی گئی ۔حکومت پنجاب نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 650 کینال زمین حاصل کرلی۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کیلئے

فیصل آباد میں مکوانہ روڈ پر گھر بنائے جائیں گے جس کے لیے زمین بھی لے لی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وفاقی ٹاسک فورس اور حکومت پنجاب مسلسل مانیٹرنگ کریگی ،ْ تمام محکموں کے این او سی کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوگا۔ صوبائی حکومت نے فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے منشور کے تحت 10 اکتوبر کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہوگا، جن میں فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔حکومتی اسکیم کے تحت گھر کے حصول کے خواہشمند افراد نادرا کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ سکتے ہیں اور فارم 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمع 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved