تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

’’رات گئے تحریک انصاف پر قیامت ٹوٹ پڑی ‘‘ عمران خان کے سرپر نااہلی کی تلوار۔۔ عدالت سے وزیر اعظم عمران خان کیلئے بہت بُری خبر آگئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے سرپر نااہلی کی تلوار۔۔ عدالت سے وزیر اعظم عمران خان کیلئے بہت بُری خبر آگئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت سے متعلق نظر ثانی درخواست پر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، سپریم کورٹ میں حنیف عباسی نے نظر ثانی درخواست دائر کر رکھی تھی، سپریم کورٹ میں 3 رکنی بنچ

18اکتوبر کوکیس کی سماعت کریگا، عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیت سے متعلق نظر ثانی درخواست پر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 18 اکتوبر کو کی جائے گی۔ ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کی نظر ثانی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ سمیت کیس کی سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ناہلی کیس میں صادق اور امین قرار دیا تھا۔ جس پر حنیف عباسی نے نظر ثانی اپیل کی درخواست دائر کی تھی۔ تاہم حنیف عباسی کیخلاف انسداد منشیات عدالت میں شیخ رشید نے درخواست دائر کررکھی تھی۔ جس پر انسداد منشیات عدالت نے الیکشن 2018ء سے قبل ہی ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو نااہل قرار

دیتے ہوئے عمر قید کی سزا بھی سنا دی تھی۔ جس کے باعث حنیف عباسی نہ تو الیکشن میں حصہ لے سکے بلکہ انہیں فوری گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ تاہم اب ان کی دائر کی ہوئی درخواست پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان کی اہلیت کیخلاف کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved