تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

ننھی زینب کے مجرم عمران کو 17اکتوبر کو سزائے موت دینے کا حکم ۔۔ فیصلہ آتے ہی زینب کے والد کا ایسا اعلان کہ پاکستانی سوچ میں پڑ گئے ۔۔ دھماکہ خیز خبر


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ننھی زینب کے مجرم عمران کو 17اکتوبر کو سزائے موت دینے کا حکم ۔۔ فیصلہ آتے ہی زینب کے والد کا ایسا اعلان کہ پاکستانی سوچ میں پڑ گئے ۔۔ دھماکہ خیز خبر . زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم عمران علی کے بلیک وارنٹ جاری کر دئے جس کے تحت

مجرم عمران علی کو 17 اکتوبر کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ اس پر زینب کے والد امین انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں تاخیر ہوئی لیکن میں اس فیصلے پر مطمئن ہوں،انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی پر میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکرگزار ہوں۔ زینب کے والد نے مطالبہ کیا کہ مجرم عمران علی کو سر عام پھانسی دی جائے۔یاد رہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کی رحم کی اپیل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسترد کر دی۔ مجرم عمران علی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئے گئے۔ عمران علی کو 17 اکتوبر کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ مجرم عمران علی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مجرم عمران علی کے ڈیتھ وارنٹ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج سیخ سجاد نے جاری کیے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم عمران علی کے ڈیتھ وارنٹ سیشن جج لاہور کو بھجوا دئے ہیں۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جے جج جسٹس

سجاد احمد نے زینب قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران علی کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 مرتبہ سزائے موت ، عمر قید اور20 لاکھ روپے جُرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عمران علی کو زینب کو اغوا کرنے، زینب سے جنسی زیادتی کرنے ، زینب کو قتل کرنے اور 7 اے ٹی اے کے تحت 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا، زینب کے ساتھ بد فعلی کرنے پر عمران علی کو عمر قید اور25 لاکھ روپے جرمانہ اور جبکہ زینب کی لاش کو گندگی کے ڈھیر میں پھینکنے اور بے حُرمتی پر عمران علی کو 7 سال قید کی سزا اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved