تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

چیف جسٹس پاکستان کاسب سے بڑا حکم ۔۔ چھٹی والے دنوں کی تنخواہ اب نہیں ملے گی ۔۔ اپنا نام بھی لسٹ میں چیک کر لیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان کاسب سے بڑا حکم ۔۔ چھٹی والے دنوں کی تنخواہ اب نہیں ملے گی ۔۔ اپنا نام بھی لسٹ میں چیک کر لیں ۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ججز کو چھٹی والے دن کی تنخواہ نہیں ملے گی۔ جمعہ کو ہائی کورٹس کی ذیلی عدالتوں کی سپروائزری کے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف

جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اپنی سپروائزری ذمے داریوں میں ناکام نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ تڑپ رہے ہیں، بلک رہے ہیں لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں، ہائی کورٹس کی نگران کمیٹیاں ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھ رہیں چیف جسٹس نے کہا کہ ہر جج کو گاڑی چاہیے، بنگلہ چاہیے، مالی چاہیے، مراعات چاہئیں، کیا ہم ہائی کورٹ کی نگراں کمیٹیوں کے ججز کو چیمبر میں بلا کر ان کی کارکردگی پوچھیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مظفر گڑھ کے ایک ڈسٹرکٹ جج نے پوچھنے پر بتایا کہ 22کیسوں کا فیصلہ کیا، اب کام نہ کرنے والے ججز کے خلاف بھی مس کنڈکٹ کی کارروائی ہو گی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved