تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35حلقوں میں ضمنی الیکشن پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر آگئی


اسلام آباد( آئی این پی ) قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ (کل) اتوار کو ہو گی، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ،قومی اسمبلی کی 11، پنجاب اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے

خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اخترجبکہ این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین کے درمیان مقابلہ ہو گا ، ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن(کل) اتوار کو ہو گا، قومی اسمبلی کی 11، پنجاب اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ۔ ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخابات کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر میں مقابلہ ہے جب کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این اے 124 لاہور سے میدان میں اتریں گے جن کا مقابلہ پی ٹی آئی کے غلام محی الدین سے ہو گا ،کراچی کے حلقہ این اے 243 میں تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔قومی اسمبلی کے جن 11حلقوں میں انتخابات ہوں گے ان میں این اے 35بنوں ، این اے

53اسلام آباد، این اے 56اٹک، این اے60 راولپنڈی ، این اے63راولپنڈی ، این اے 65چکوال ، این اے 69گجرات ، این اے 103فیصل آباد، این اے 124لاہور ، این اے 131لاہور اور این اے 243کراچی شامل ہیں ،خیبر پختوانخوا کے حلقوں پی کے 3سوات،پی کے 7سوات، پی کے44صوابی ، پی کے53مردان، پی کے 61نوشہرہ ، پی کے 64نوشہرہ ، پی کے78 پشاور،پی کے97ڈیرہ اسماعیل خان اور پی کے99ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخاب ہو گا، پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 3اٹک ، پی پی 27جہلم ، پی پی 103فیصل آباد ، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ پی پی 164لاہور، پی پی 165لاہور، پی پی 201ساہیوال ، پی پی 222ملتان ، پی پی261رحیم یار خان ، پی پی272مظفر گڑھ اور پی پی 292ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات ہو گا ، سندھ اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس 87 ملیر اور پی ایس 30خیرپور میں ضمنی الیکشن ہو گا جبکہ بلوچستان اسمبلی کے بھی دو حلقوں پی بی 35مستونگ ، اور پی بی 40خضدار میں ضمنی انتخابات ہوں گے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved