تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

رات گئے بریکنگ نیوز آگئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے کو حادثہ پیش آگیا


کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلےکو سڑک حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تنگوڑی چوک کے قریب قافلے میں

شامل پولیس کی گاڑی مسافربس سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 7 مسافراور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیوٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔ جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔بتایا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن حادثے میں محفوظ رہے اور اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved