تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

بریکنگ نیوز اب پاکستان ایک نہیں جتنے مرضی ڈیم بنائے ۔۔ پاکستان کی انتہائی معروف شخصیت نے وزیر اعظم کو کتنے’’ سو ملین ‘‘دینے کا اعلان کر دیا ؟ پاکستانی حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک آج وزیراعظم اور چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کے لئے بطور عطیہ 100ملین روپے کا چیک وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں گے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں سائوتھ ایشیئن ایسوسی ایشن آف ریجنل کوآپریشن (سارک) چیمبرز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وہ معروف

کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ڈیموں کی تعمیر میں موجودہ حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چیک وزیراعظم کے حوالے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی فوری تعمیر صحیح سمت میں مثبت اور بروقت اقدام ہے جس سے پاکستان کو بھارتی آبی جارحیت سے بچانے اور ملک میںمستقبل کے لئے سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بعض تجاویز بھی دیں گے جن میں فنڈز کے لئے حصول کے لئے دیامیر بھاشا ڈیم کو ملکی و بین الاقوامی سٹاک مارکیٹوں میں شامل کرنا جیسی تجاویز بھی شامل ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved