تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

“”””” احتساب کے نام پر انتقام نہیں ہونا چاہیے ” نیب کے قانون میں تبدیلی ، حکومت اور اپوزیشن ایک ہو گئیں بہت جلد کیا ہونے والا ہے ،، چونکادینے والی خبر آگئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نیب کے قانون میں تبدیلی کےلئے حکومت اور اپوزیشن کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث ہو گی۔ اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جس کا کام احتساب کرنا ہے جو بلا تفریق ہونا چاہیے تاہم کسی کو بھی انتقام کا نشانہ نہیں بنا ناچاہیے ۔

سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ۔ نیب خود مختار ادارہ ہے جس پر کوئی بھی دبائونہیں ہے وہ اپنا کام کر رہا ہے ۔ لیکن احتساب کی آڑ میں کسی کو انتقام کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے نیب کے قوانین میں تبدیلی کےلئے اپوزیشن اور حکومت کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے اور جلدہی اس بار ے میں قومی اسمبلی میں بحث ہو گی ۔ انھوںنے مزید کہا کہ خود وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر بھی یہی چاہتے ہیں کہ معیشت پر پارلیمنٹ میں مثبت بات چیت ہونی چاہیے ۔ ہم نے حکومت اور اس ملک

کو چلانا ہے ۔ پارلیمنٹ میں نعرے بازی نہیں بلکہ تجاویز پیش کی جانی چاہیئیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved