تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

ن لیگ نے اسمبلی میں بد ترین توڑ پھوڑ کیوں کی ؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ پاکستانی ششدر رہ گئے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ نے اسمبلی میں بد ترین توڑ پھوڑ کیوں کی ؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ پاکستانی ششدر رہ گئے ۔۔ معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو صرف وہ پارلیمنٹ پسند ہے جس میں شریف خاندان کا اقتدار ہو چاہئیے وہ جنرل ضیاء کا دور حکومت ہو یا پھر محمد خان جونیجو کا ہو ۔جب تک ان کو اقتدار ملا رہے یہ بہت خوش رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب پاکستان بہت اچھا ہے۔پاکستان کا نظام ہماری حکومت میں بہت اچھا چل رہا ہے لیکن جیسے ہی ان کے ہاتھ سے اقتدار چلا جائے تو پھر ان کا اصل چہرہ سامنے آ جاتا ہے۔

ان کی جتنی بھی ٹریننگ ہوئی ہے وہ ڈکٹیٹر شپ میں ہوئی ہے۔ان کے ہاں جمہوریت کا تعلق دور دور تک نہیں ہے۔انہوں نے ماضی میں کسی کے ساتھ وفا نہیں کی اور خواتین کو ہمیشہ آگے کرتے ہیں۔ان کو جج بھی وہی اچھے لگتے ہیں جو ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کریں۔ اسمبلیوں میں چور مچانے کے پیچھے صرف ایک ہی وجہ ہے کہ ملک کا سیاسی نظام نہ چل پائے اور اس کے درمیان احتساب کا عمل بھی رک جائے اور ان کی کرپشن عوام کے سامنے نہ آئے۔ اس لیے ان کو جب بھی موقع ملے گا یہ نہ تو پنجاب اسمبلی کو چلنے دیں گے اور نہ ہی قومی اسمبلی کو چلنے دیں گے۔خیال رہے آج پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرآئی پر چھ اراکین کی پنجاب اسمبلیمیں داخلے پر پابندی کے معاملے میں ن لیگی اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پردھرنا دیا۔ ن لیگی ارکان نے حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ خیال رہے

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے رولز آف بزنس کے تحت لیگی اراکین ملک وحید ،یاسین عامر،مرزا جاوید،زین النساء اور طارق گل پر پیراشرف کوایوان سے بے دخل کردیا۔جب کہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی ، شہبازشریف کی رہائی کیلئے نعرے بازی پر اپنے ردعمل میں الزام عائد کیا کہ ن لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی پر حملہ کیا ہے۔ لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی کا میز توڑنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی پر حملہ حمزہ شہباز کی ایماء پر کیا گیا۔ایوان میں ن لیگ کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 6 لیگی اراکین اسمبلی پر اسمبلیمیں داخلے پر پابندی لگا دی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved