تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

پرویز الٰہی نے خواتین کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کر ڈالے کہ مسلم لیگ (ن)نے ہنگامہ کھڑا کر ڈالا


لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے اسمبلی میں خواتین کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے‘ سپیکر کا کام ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے‘ سپیکر پنجاب اسمبلی تھانیدار بنے ہوئے ہیں‘ عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لٹیرے ہیں‘ عمران خان نے پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنادیا۔ جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے باہر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت

کی خاطر ہم اسمبلیوں میں آئے۔ سپیکر کی سیٹ پر وہ شخص براجمان ہے جس نے مسلم لیگ (ن) کے 12 ووٹ چوری کئے رنگ روڈ کی الاٹمنٹ کو تبدیل کردیا گیا۔ سپیکر الیکشن میں ووٹ چوری ہوئے۔ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہائوسنگ میں گرفتار کرلیا۔ ہم نے اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن اسمبلی میں جمع کرائی۔ پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ میں پرویز مشرف کو دس بار صدر بنائوں گا پرویز الٰہی نے خواتین کے خلاف اسمبلی میں توہین آمیز الفاظ کو استعمال کیا میں نے جو داستان سنائی ہے وہ سپیکر کے ووٹ چوری ہونے سے لیکر اب تک کی ہی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی تھانیدار بنے ہوئے ہیں اسمبلی کی جعلی تصویر سپیکر نے میڈیا کو دی

سپیکر کا کام ہوتا ہے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے جعلی سپیکر نے جعلی تصویر دی میں دعویٰ سے کہتا ہوں اخباروں میں جعلی تصویر چھاپی گئی ہے۔ میں اسد قیصر کے اقدام کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ پرویز الٰہی نے نواز شریف کا بھی وفادار بننے کی کوشش کی تھی اور پرویز مشرف کا بھی وفادار بننے کی کوشش کی تھی عمران خان نے خود ان کے بارے میں کہا تھا کہ یہ لٹیرے ہیں آج عمران خان نے پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنا دیا ہے۔ جعلی تصویر کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے جب تک سپیکر اپنی تھانیداری پر قائم ہیں میں اس ہائوس میں نہیں جائوں گا میں چاہتا تھا کہ بجٹ پر بحث کی جائے میں سپیکر صاحب کو میڈیا کے توسط سے بتانا چاہتا ہوں آپ اخلاقیات کا سبق سیکھ کر پھر اسمبلی میں آئیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved