چکسواری ( سپیشل رپورٹر) چکسواری اور گردونوا ح میں موسلا دھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا تیز بارش اور ٹھندی ہوا ؤ ں کی وجہ سے درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ تک گر گیابارش سے مو سم خوشگوار ہو گیا ندی نالو ں میں طغیانی آ گئی بارش کا پا نی چکسواری بازار کی بعض دوکا نو ں کے اندر داخل ہو گیا خریدار عید الفطر کی خریدار ی برستی بارش میں بھی کرتے رہے
تفصیلا ت کے مطابق چکسواری اور گردونوا ح میں صبع سویر ے ہی بارش کا مو سم بن گیا تھا ابرے کرم اتنا بر سا کہ ہر طرف جھل تھل ہو گیا روزہ داروں کے مر جھا ئے ہو ئے چہرے خوشی سے کھل اٹھے صبع ساڑے دس بجے سے شروع ہو نے والی بارش دو گھنٹے سے زائد جاری رہی ۔ مر زا محمد نذیر چکسواوری