آپ آخر چاہتے کیا ہو؟؟؟پاک فوج کو کیا سمجھتے ہو؟؟چودھری نثار نے خواجہ آصف کو کھری کھری سنا دیں
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کاکہنا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے امریکہ کو پاکستان میں مشترکہ فوجی آپریشن کی پیشکش درست فیصلہ نہیں ۔ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے وزیرخارجہ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مسلح ہے اور ہر طرح کے آپریشن کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ کسی دوسرے ملک کو کیوں اجازت دی جائے کہ وہ پاکستان میں آکر آپریشن کرے ۔ یہ ہمارے ملک کی داخلی سلامتی اور خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے

۔انھوں نے کہا کہ اگر کسی کو خوش کرنے کےلئے مشترکہ آپریشن کا پروپوزل دینا ہی ہے تو اسے پاکستان اور افغانستان دونوں میں مشترکہ کارروائی سے مشروط کیا جائے کیونکہ افغانستان میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانے دن کے اجالوں کی طرح واضح ہیں اور ان کے مکمل ثبوت بھی موجود ہیں۔دونوں ملکوں کو وہاں بھی مشترکہ کارروائی کرنی چاہیے۔ صرف پاکستانی علاقے میں ہی کیوں کارروائی کی جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved