قادیانیوں کے خلاف تقریر میں کیپٹن صفدر کا اشارہ ملک کی کس اہم ترین شخصیت کے خلاف تھا؟؟؟اعتزاز احسن نے نام لے لیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ملک کے معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی میں جس طرح کی تقریر کی ہے اور جو ان کا انداز گفتگو تھا وہ ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر معروف اینکر کاشف عباسی کے پروگرا م آف دی ریکارڈ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ باتیں نواز شریف کی پالیسی کی عکاسی کرتی ہیں۔ 30سال سے اقتدار پر قابض لوگوں کو نکلتے ہوئے تکلیف ہورہی ہے اس لیے اب و ہ تصادم اور گھٹیا باتوں پر اتر آئے ہیں۔پروگرام کے میزبان اینکر کاشف عباسی نے جب ان سے سوال کیا کہ کیپٹن صفدر کی ایوان میں تقریر کس کی طرف اشارہ تھی اس سے قبل بھی اس طرح کی ایک

کمپین لانچ کی گئی تھی تو اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میری جاٹ برادری میں بھی کئی احمدی ہیں اور باجوہ برادری میں بھی احمدی موجود ہیں جو کہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، کیپٹن صفدرکا اشارہ سیدھا سیدھا ا?رمی چیف کی جانب تھا جس پر ا?ئی ایس پی ا?ر نے اس بات کی کلیریفکیشن بھی کی ہے۔مگر یہ تو تصادم کی طرف اور گھٹیا باتوں پر اتر ا?ئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے کیپٹن صفدر نےجو عیسائیوں کا یار ہے ، غدار ہے غدار ہے، جو ہندوؤں کا یار ہے ، غدار ہے غدار، جو احمدیوں کا یار ہے وہ غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگوائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
10%
پسند ںہیں آئی
10%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved