تحریک انصاف اخلاقیات کی حدیں پھلانگنے لگی۔۔مریم نوا زکے خلاف ایسی بے ہودہ ٹویٹ کر ڈالی کہ خود پی ٹی آئی کےچاہنے والوں نے بھی تنقید کر ڈالی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف ایک ایسا ٹوئٹر پیغام جاری کردیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کر دیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں اخلاقیات اور زبان کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر کچھ اس قسم کی لفاظی کا بڑے دھڑلے سے استعمال کیا گیا جس پر نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ کچھ غیر جانبدار اور خود پاکستان تحریک انصاف کے صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کو کم از کم اپنے

آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنی چاہیے تھی۔ٹوئٹر پیغام میںدا لکھا ہوا تھا " اگر برائی کوئی چہرہ رکھتی تو وہ بالکل مریم نواز جیسا ہوتا جو ملک میں پھیلائے ہوئے عدم استحکام کوئی بڑے اطمینان سے دیکھ رہی ہیں" اس ٹویٹ کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں سے کسی نے اسے کسی چھوٹے بچے کی حرکت کہہ ڈالا ، کسی نے یوتھیا پن قرار دے دیا، کسی نے اسے ناشائستگی کی انتہا کہہ دیا تو کسی نے نازیبا پن کی حد کے الفاظ استعمال کر دیے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
45%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
18%
پسند ںہیں آئی
36%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved