جنسی ہراساں کیے جانے سے بچایا جائے۔۔۔۔تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما نے آواز اٹھا دی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نے خواتین اداکارائوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنما نبیلہ حاکم علی کی جانب سے ایک تحریک التوا جمع کرائی ہے جس میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین اداکارائوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ شالیمار تھیٹر کے پروڈیوسر ملک طارق اور ڈائریکٹر اجمل ملک نےاداکارہ سدرہ نور کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے یہ امر باعث افسوس ہے۔

پاکستانی فنکاردنیا بھر میں ملک کی پہچان کا ذریعہ بنتے ہیں ایسے واقعات عالمی سطح پر ملک بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا شالیمار تھیٹر کے پروڈیوسر ملک طارق اور اجمل ملک کی جانب سے گزشتہ روز اداکارہ سدرہ نور کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ایسے واقعات روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں شوبز میں خواتین کو کام دینے کے بہانے بلیک میل کیا جاتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved