’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ امریکہ بے بس ہو گیا مگر پاک فوج کا کمانڈو ایکشن ۔۔ اہم ترین کامیابی حاصل کر لی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرکے 5 مغربی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا ہے، یرغمالیوں میں ایک کینیڈین اس کی بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو 2012 میں دہشت گردوں نے افغانستان سے اغوا کیا تھا اور انہیں افغانستان میں ہی رکھا گیا تھا،

امریکی خفیہ ادارے یرغمالیوں کوتلاش کررہے تھے گزشتہ روزمغویوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جارہا تھا اور امریکی خفیہ اداروں نے ہی 11 اکتوبر 2017 کو ان کی پاکستان منتقلی کی معلومات دیں جس پر پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا اور مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتون سمیت 5 غیر ملکیوں مغویوں کی بازیابی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات کا ایک مثبت لمحہ قرار دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved