نگر،محکمہء جنگلات فیئری یا بروشکی کے مقام پر فوری طور پر جنگلات چک پوسٹ قائم کرے
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

نگر ( اقبال راجوا) محکمہء جنگلات فیئری یا بروشکی کے مقام پر فوری طور پر جنگلات چک پوسٹ قائم کرے اور محکمہ سیاحت سیاحوں کی سہولت کے لئے عارضی طور پر معلوماتی دفتر قائم کرے ،گپہ ویلی روڑ کی تعمیر کے بعد محکمہء جنگلات کو جنگلات بچانے کے لئے فوری اور خصوصی اقدامات کرنا ہونگے،ورنہ جنگل کٹاؤ مافیا نگر اور ہنزہ میں پائے جانے والے واحد سب سے بڑے قدرتی جنگلات کو تباہ ہو برباد کر دیں گے،عمائدین چھلت چھپروٹ کا سیکریٹری جنگلات اور ڈی ایف او نگر سے مطالبہ ۔ عمائدین اور نمبر داران نے مذید کہا کہ سیاحتی مقام گپہ ویلی کے لئے روڑ بن جانا ہمارے علاقے میں معیشت کی بہتری کے لئے ایک مستحسن اقدام ہے لیکن اب محکمہء جنگلات اور محکمہء سیاحت پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس علاقے کی خوبصورتی بروشکی ویلی سے شروع ہوکر شانئیے گلیشئیر تک پھیلے

چلغوزہ،سپروس ،کائل اور صنوبر جیسے نایاب جنگلی درختان اور قدرتی جنگلات کیاور سرسبزاہت کی وجہ سے ہے لہٰذا اولین ضرورتاس امر کی ہے کہ ان کی بچاؤ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ جنگلات کا بے رحمانہ کٹاؤ کے لئے لازمی یہ ہے کہ جنگلات کاابتدائی علاقہ موضع فیئری یا بروشکی کے مقام پر چک پوسٹ اور بیرئیر قائم کر کے جنگل کٹاؤ مافیا پر کڑی نظر رکھی جائیاگر ایسا نہیں ہو ا تو راتوں رات جنگل کٹاؤ مافیاکمر کس کے تیاری وں میں مصروف نظر آرہی ہے کہ جنگل کاٹ کر گاڑیوں اور ٹرالییوں پر لاد کر نشیبی علاقوں تک پہنچائیں اور جنگل کا صفایا کریں۔ دوسری طرف محکمہء سیاحت کے اعلیٰ اہلکار اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ آتھ کلومیٹر پر پھیلے ان خوبصورت قدرتی مناظر سے بھر پور قدرتی وادیوں کے ماحول کو محفوظ کرنے کے لئے ماحول دوست اقدامات کرے ۔ان خوبصورت علاقوں کے حوالے سے پمفلٹ یا تحریری طور پر کوئی بروشر چھپوائے اور گپہ ویلی روڑ کے افتتاح کے موقع پر اکیلینڈر ایونٹ میں شامل کرے اور علاقے کی خوبصورتی قائم رکھنے کے لئے جنگلات بیرئیر کے ساتھ اپنا ایک چھوٹا سا دفتر قائم کرے۔قابل زکر بات یہ ہے کہ اس سال سیاحوں کی ایک کثیر تعداد گپہ ویلی سیاحت کی غرض سے جا سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved