پاک فوج کےآپریشن کے دوران بازیاب ہونےوالے غیر ملکیوں کو امریکی کمانڈوز کے حوالے کر دیا گیا
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرم ایجنسی میں پاک فوج کےآپریشن کے دوران بازیاب ہونےوالے غیر ملکیوں کو امریکی کمانڈوز کے حوالے کر دیا گیا جن میں کینیڈین شہری جوشوا بوائل، اسکی امریکی اہلیہ کیتلان کولمین اور 3 بچے شامل ہیں۔ حوالگی کے وقت جوشوابوائل نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوشوابوائل کو مشتبہ دہشتگرد خاتون سے پہلی شادی پر امریکا میں سزا کا بھی خدشہ ہے۔گزشتہ روز پاک فوج نے امریکی خفیہ اداروں کی اطلاعات پر کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کر کے کینیڈین فیملی کو بازیاب کرایا تھا۔یاد رہے کینیڈین شہری جوشوابوئل اور ان کی امریکی بیوی کیٹلن کولمین کو طالبان نے 2012ءمیں افغانستان سے اغواءکیا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے امریکہ سے اپنے 3ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved