ایئرفورس کا ایک طیار ہ گر کر تباہ ہو گیا
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

برن(مانیٹرنگ ڈیسک )سوئٹزرلینڈ کی ایئرفورس کا ایک طیار ہ ہالینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا ،حادثہ میں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔برطانوی اخبار ایکسپریس کے مطابق فضائیہ کا ایک ایف فائیو ای لڑاکا طیارہ فضا میں ایک اور جہاز سے ٹکرانے کے بعد ہالینڈ کے شمالی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ ڈچ ایمرجنسی سروسز کے مطابق طیارے کا پائلٹ بحفاظت اس میں سے نکلنے میں کامیاب رہا اور زیادہ زخمی نہیں ہوا۔ٹویٹر پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے پروں کا ایک حصہ نامکمل تھا لیکن تاحال طیارے کے حادثہ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں

۔جرمن میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہالینڈ میں ہونے والے ایک ایئر شو کے آغاز سے قبل ہوا۔ سوئس وزارت دفاع کے مطابق اس حادثے کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں۔ سوئس ٹیم نے اختتام ہفتہ پر ایئر شو میں شریک ہونا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved